نارتھ ناظم آباد کراچی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی انوکھی حلف برداری تقریب ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بنگوار نومنتخب ارکان سے انگریزی میں حلف لیتے رہے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت دیگر نمائندے اردو میں جملے ادا کرتے رہے۔
حلف برداری کے دوران کسی کو کچھ سمجھ نہ آسکی جبکہ انگریزی میں حلف اٹھانے پر حافظ نعیم الرحمٰن اور اسسٹنٹ کمشنر کی تکرار بھی ہوئی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ انگریزی میں نہیں اردو میں حلف لیں، اردو کو عزت دیں مگر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بنگوار نے انگریزی میں ہی حلف لینے پر اصرار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اردو، سندھی اور انگریزی کے آپشنز موجود ہیں۔
Comments are closed.