پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل

بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، قلات اور ڈیرہ بگٹی میں تیز اور کوئٹہ میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، محکمہ موسمیات نے 24 مئی تک کوئٹہ سمیت تیرہ اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کوئٹہ میں پیر کو سارا دن موسم ابر آلود رہا، جس کے ساتھ جھکڑ بھی چلتے رہے اور سہ پہر میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔

قلات میں 2 ملی میٹر تک ہونے والی بارش نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا، بلکہ بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیرکوہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، سبی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، تربت، لسبیلہ، خضدار، کیچ اور پنجگور میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.