کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال کے سابق ایم ایس عبد العزیز کی خودکشی کی کوشش کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
محکمہ صحت نے ڈاکٹر عبدالعزیز کے معاملے پر اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈاکٹر عبد العزیز نے کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ 6 اکتوبر کو سندھ میں سیلاب کی وجہ سے 4 ماہ کی چھٹی کی درخواست دی تھی، جو محکمہ صحت نے منظور کرلی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ واپس آیا تو کراچی سے لاڑکانہ تبادلے کے لئے درخواست جمع کروائی لیکن افسران کی جانب سے تبادلے کے لیے رشوت طلب کی گئی۔ جس پر 2 روز قبل خودکشی کی کوشش کی۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعزیز انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں زیرعلاج ہیں، ان کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عزیز کو آج شام تک وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا جبکہ ایک سے دو روز میں گھر منتقل کردیا جائے گا۔
Comments are closed.