کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کورنگی فائر بریگیڈ اسٹیشن پر حملے کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم صدیق بابا کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے محبوب، عامر اور ارشاد کو ہلاک کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم کا ساتھی شیخ بلال پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.