ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

راجہ بشارت نے عمران خان کی وصیت سے متعلق بتادیا

پنجاب کے وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے عمران خان کی وصیت سے متعلق بتا دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان نے وصیت کی ہے کہ مرنے کے بعد ان کے اثاثے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کو دیے جائیں۔

شاہزیب خانزادہ نے سوال اٹھایا کہ کیا انھوں نے اپنی تقریر میں جھوٹ بولا یا تحریری جواب میں جھوٹ بولا؟

راجہ بشارت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایسے لیڈر کو نا اہل کیا جو دو بار اکثریت ثابت کر چکا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور پنجاب نے کہا کہ عمران خان ووٹ کے ذریعے ہی اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت ہمیشہ دو نمبری کے ذریعے حکومت میں آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.