ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کا ٹائیگر نہیں ہوں، معین خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کا ٹائیگر نہیں ہوں۔

دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے اور میگا ایونٹ ”ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ“ کے موقع پر برق رفتار کرکٹ کا مزہ دوبالا کرنے کے ساتھ شائقین کا جوش اور ولولہ بڑھانے کیلئےدلچسپی سے بھر پور ”کرکٹ“ اور ”انٹرٹینمنٹ“ کا سب سے بڑا پروگرام ”جشن کرکٹ“ ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل ”جیو نیوز“ پر شروع ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی اس بار میزبانی تابش ہاشمی کر رہے ہیں، پہلے پروگرام میں قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے علاوہ عاقب جاوید اور عماد وسیم شریک ہوئے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ 500 کی دور میں عاقب جاوید نے معین خان اور عماد وسیم کو ہرا دیا، اس سیگمنٹ میں عاقب جاوید کا اسکور 367 رہا جبکہ معین خان نے 342 اور عماد وسیم نے 262 کا اسکور بنایا۔

جشن کرکٹ میں بات کرتے ہوئے معین خان نے بتایا کہ راشد لطیف کی خواہش ہوتی تھی وہ ٹیم میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہت زیادہ پیسہ ہے، اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو عماد وسیم کو ضرور سلیکٹ کرتا۔

معین خان نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا نام موشی میں نے رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.