پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

کراچی، طالب علم کے بوتل لگنے سے زخمی ہونے کا معاملہ، اسکول کی رجسٹریشن معطل

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے اسمارٹ اسکول میں طالب علم کے بوتل لگنے سے زخمی ہونے کے معاملے کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے، واقعے کی ذمہ دار اسکول انتظامیہ ہے، اسکول کی رجسٹریشن معطل کر کے 75 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے نجی اسکول کے طالب علم کو کول ڈرنک کا بوتل شیشہ لگنے کے بعد آئی سی یو تک پہنچنے کی خبر کا نوٹس لیا تھا۔

صوبائی وزیر کے احکامات پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹوشن نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ واقعہ کولڈرنک کا ڈھکنا کھلنے کے دوران پیش آیا۔ 

 کولڈرنک کا ڈھکنا شدت سے بچے کے گلے پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گیا بچہ اس وقت سول ہسپتال کراچی میں وینٹیلیٹر پر زیر اعلاج ہے۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کاظم آباد کے نجی اسکول میں پارٹی کے دوران ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے فن گالا کے انعقاد کے دوران بچوں کی حفاظت کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی۔ شواہد اور بیانات کی روشنی میں اسکول انتظامیہ کی غیر ذمہ داری ثابت ہو چکی ہے۔

اسکول کی رجسٹریشن معطل کر کے 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرلیا گیا ہے۔اسکول کے اندر موجود ایک ایک بچے/ بچی کی حفاظت اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

 سید سردار شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور بچے کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.