بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، شادمان نالے میں بہہ جانے والے 2 ماہ کے بچے کی تلاش کا کام شروع نہ ہو سکا

کراچی میں واقع شادمان نالے میں بہہ جانے والے 2 ماہ کے بچے کی تلاش کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا۔

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق بارش کے دوران موٹر سائیکل سوار دانش بیوی ثمن، بیٹی زوہا اور 2 ماہ کے بیٹے اذلان کے ہمراہ قلندریہ چوک سے گزر رہا تھا کہ شادمان نالے میں گر گیا۔

پولیس کے مطابق شادمان ٹاؤن نالہ طویل عرصے سے زیرِ تعمیر ہے، نالے پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے باعث دانش کو نالہ نظر نہیں آیا اور وہ موٹر سائیکل سمیت نالے میں گر گیا۔

آس پاس موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دانش اور اس کی 1 سالہ بیٹی زوہا کو نکال لیا۔

ریسکیو اداروں نے پہنچ کر دانش کی بیوی ثمن کی لاش نکالی تھی جبکہ ڈوبنے والے 2 ماہ کے بچے کو رات گئے تک تلاش کیا گیا، تاہم رات گئے اندھیرا ہونے کی وجہ سے تلاش کا کام صبح تک روک دیا گیا تھا۔

دانش اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کا رہائشی ہے جو پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.