محکمہ موسمیات کا شہر قائد کراچی کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
Comments are closed.