کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔
ہائی وے بلاک ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگئی، ٹھٹھہ جانے اور آنے والی دونوں شاہراہیں مکمل بند رہیں۔
مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری اور کیس میں دہشتگری کی دفعات شامل کرنے کے مطالبات کئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملیر بن قاسم سے 2 روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش ملی تھی، پوسٹ مارٹم میں بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کے ہاتھ، پیر بندھے ہوئے تھے، بچی کے جسم سے مختلف نمونے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
Comments are closed.