شہر قائد کراچی میں درختوں سے امربیل ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
امربیل ایک پیراسائیٹ پودا ہے جو اپنی غذا میزبان پودے سےحاصل کر کے اسے مار دیتا ہے۔
جیو نیوز پر امربیل کی نشاندہی کی خبر نشر ہونے کے بعد ڈائریکٹر پارکس کے ایم سی امین الرحمٰن کی جانب سے اپنی حدود میں آنے والے درختوں کو صاف کروانا شروع کر دیا گیا ہے۔
سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کے ایم سی ایسٹ امین الرحمٰن کے مطابق کارساز روڈ پر درختوں کو تراشا گیا ہے، 12سے زائد درختوں پر امر بیل موجود تھی۔
سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کے ایم سی امین الرحمٰن کا کہنا ہے کہ باقی علاقےکنٹونمنٹ اور ڈی ایم سیز کی حدود میں آتے ہیں۔
Comments are closed.