کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کراچی کی داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں فزیکل کلاسز بند کردی گئیں۔ داؤد انجینئرنگ یونیوسٹی آج سے 14 مئی تک بند رہے گی۔
ادھر سندھ یونیورسٹی جامشورو اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں بھی فزیکل تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔
علاوہ ازیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردود عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں آج تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16938 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 952 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔
Comments are closed.