کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس ان کے گھر پہنچی، تاہم ضمانت کے کاغذات دکھانے پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔
حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے دونوں مقدمات میں ضمانت کرالی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، عدالت نے پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب بھی طلب کیا۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.