بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موسم آج بھی شدید گرم رہے گا

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں جھکڑ چل سکتے ہیں۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، نورپور تھل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت کئی شہروں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 48، ملتان اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

لاہور میں 45، اسلام آباد اور پشاور میں 42، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 34، گلگت میں 30 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.