بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، جمعے اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ روکنے سے متعلق سرکاری احکامات اور  کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شہر قائد کراچی سمیت سندھ بھر  کی مصروف مارکیٹیں تجارتی اور کاروباری مراکز  جمعے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں ہفتے میں دو دن بازار بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 312 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 105 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 390 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد ہو گئی۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جنرل اسٹورز، بیکری، گوشت، پھل اور سبزیوں کی دکانیں صبح 6 سے رات 8 تک کھلی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.