کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 25 افراد کا 15 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسران سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے شارع فیصل پر گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے تھے۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان نے شارع فیصل پر قیدیوں کی وین کو بھی آگ لگائی تھی۔
Comments are closed.