بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی واردات، دلیر شہری نے ویڈیو بنا لی

کراچی کے مصروف ترین پوش کاروباری علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار میں سوار شہری کو سرعام لوٹ لیا اور پلک جھپکتے ہی فرار ہو گئے۔

ملزمان کے عقب میں موجود موٹر سائیکل سوار دلیر شہری کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی ساؤتھ کے مصروف ترین پوش علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر سگنل کھلنے کی منتظر کار میں سوار شہری سے موٹر سائیکل پر سوار ملزمان اسلحے کے زور پر سرِعام لوٹ مار کر رہے ہیں۔ 

تین ملزمان میں سے بلو شلوار قمیض پر اپر پہنے ہوئے ایک مسلح ملزم بائیک سے نیچے اتر کر واردات کرتا ہے۔ 

ملزم نے کار کے گیٹ کے ساتھ چپک کر شہری کو یرغمال بنایا اور چند سیکنڈ میں شہری سے لوٹ مار کر کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ 

کراچی کے ریڈ زون میں اس دلیرانہ واردات پر شہری انتہائی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.