بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، امتحانات ملتوی

کراچی میں آج بھی تیز موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ ماہ اگست کے وسط تک جاری رہے گا۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر میں انٹرمیڈیٹ کے آج ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ملتوی ہونے والے امتحانات اب 22 اگست کو ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی میں بدھ کو مسلسل تیز بارش کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 12 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں ریکارڈ کی گئی جو 55 ملی میٹر تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.