بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں، قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے فوجی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟آخر میں وزیراعظم نے لکھا کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

You might also like

Comments are closed.