شہرِ قائد کراچی میں تمام نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو مددگار 15سسٹم سے منسلک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں چوری اور لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کو روکنے کے لیے نئے فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمیونٹی پولیسنگ ایک مؤثر ہتھیار ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جراّت مندانہ اقدام پر شہریوں کو سراہا جائے گا، نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔
Comments are closed.