اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

کراچی، بنارس میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان حافظ قرآن جاں بحق

کراچی کے علاقے بنارس میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان حافظِ قرآن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اسرار نامی نوجوان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسرار کو 2 گولیاں سر پر، 1 بازو اور 1 سینے پر لگی۔

اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلِ خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.