بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، اسپتالوں میں کورونا کے لئے مختص وارڈ کی صورتحال

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد 237 رہ گئی جبکہ شہر میں 553 وینٹی لیٹرز میں سے 316 پر مریض موجود ہیں۔

حکام کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے مختص آکسیجن بیڈز کی تعداد 540 رہ گئی ہے جبکہ 1179 ایچ ڈی یو کے بیڈز میں سے 639 ایچ ڈی یو بیڈز پر مریض ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کے مختص 521 قرنطینہ بیڈز میں سے 118 پر مریض ہیں۔

ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں،

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 799مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 67ہزار 92 ہوچکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 833ہو گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.