بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہائیکورٹ کاکنٹونمنٹ بورڈ افسران پر برہمی کا اظہار

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں گزشتہ سال بارشوں میں ڈی ایچ اے اور کلفٹن ڈوبنے پر  سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شفیع محمد صدیقی نے سماعت کی۔

اس دوران  کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور ڈی ایچ اے کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے فریقین کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب واپس کر دیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن افسران کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے وہی جواب جمع کرائیں، آئندہ سماعت پرجواب جمع نہ کرایا تو متعلقہ افسران کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے۔

 جسٹس شفیع محمد صدیقی کی جانب ےس استفسار کیا گیا کہ کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،  کیا بارش گزر جائے گی پھر جواب جمع کرایا جائے گا؟

سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے فریقین کو دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.