بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو ساری دنیا تسلیم کرتی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان دنیا میں گلوبل وارمنگ کے خلاف مہم کو لیڈ کررہا ہے،  ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو ساری دنیاتسلیم کرتی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شہر میں کوئی ایسی جگہ نہیں دیکھنا چاہتا جو خالی ہو، ہر جگہ درخت اگائیں، ڈی سی اور کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ہر خالی جگہ پر درخت اگائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں 10 ارب درخت…

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل کے لئے بہتر ملک چھوڑ کر جائیں، انگریزوں نے جنگل اگائے، ہم نے وہ جنگل ختم کردیے۔

پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو…

وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ماضی میں درخت لگانے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو ساری دنیا تسلیم کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں ہم نے پانچ سال میں ایک ارب درخت لگائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.