وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی جانب سے کان کنی کے دوران حادثہ پیش آنے کی صورت میں جاں بحق کان کنوں کی امداد بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امتیاز شیخ کی زیرصدارت کان مالکان اور کان کنوں کےنمائندوں کا اجلاس ہوا۔
اس دوران امتیاز شیخ کی جانب سے کان مالکان کے مطالبے پر لاکھڑا کول میں کان کنی کی اجازت دی گئی۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ لاکھڑا میں کان کنوں کی سہولت کے لیے دو ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران امتیاز شیخ نے کہا کہ جھمپیر حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، 9 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، جھمپیر حادثے کا مقدمہ چیف انسپیکٹر مائنز کی مدعیت میں دائر کیا گیا ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ جھمپیر میں کان کنی کی پابندی مون سون کے موسم تک برقرار رہے گی، حادثے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری کان مالک پر عائد ہوگی۔
وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ واقعے میں اب تک منیجر اور ٹھیکیدار گرفتار ہو چکے ہیں، محنت کشوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
Comments are closed.