بھارت کی کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی کا منگل کو کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
یاد رہے کہ راہول گاندھی ان دنوں جنوبی ریاستوں کیرالا اور تامل ناڈو میں اسمبلی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم میں بہت زیادہ مصروف تھے۔
اپنے ٹوئٹر ہینڈلر پر انھوں نے اعلان کیا کہ ان میں درمیانے درجے کی علامات تھیں جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا۔
راہول گاندھی نے اپنی مزید مصروفیات مغربی بنگال میں دو ریلیاں منعقد کرنے کے بعد معطل کردی ہیں۔
انھوں نے ان تمام افراد سے جو حالیہ دنوں میں ان سے رابطے میں تھے ان سے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی درخواست کی ہے۔
ادھر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے راہول گاندھی کی فوری صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.