بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامن ویلتھ گیمز: 20 سالہ پاکستانی ریسلر نے کیریئر کے پہلے ہی ایونٹ میں میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور سلور میڈل اپنے نام کرلیا جس کے ساتھ ہی قومی دستے کے تمغوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ 

ایونٹ کے ریسلنگ مقابلوں کی 74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے شریف طاہر نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ 

اس مرتبہ 57 کلوگرام کی کیٹیگری میں علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا ہے۔

وہ فائنل مقابلے میں بھارت کے نوین کو چت نہ کرسکے۔ 

خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا تیسرا چاندی کا تمغہ ہے جبکہ مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے۔ 

واضح رہے کہ چاندی کا تمغہ جیتنے والے 20 سالہ شریف طاہر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.