بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامل آغا، سائرہ افضل کے کاغذات منظور، پرویز رشید کا فیصلہ کل

پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں 19 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے۔

حکمران اتحاد کے متفقہ امیدوار اور ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سید علی ظفر، ن لیگ کی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے ہیں۔

جن امیدواروں کے کاغذات جانچ پڑتال کے مرحلے میں منظور ہوئے ہیں اُن میں پیپلز پارٹی کے عظیم الحق، ن لیگ کے اعظم نذیر، زاہد حامد، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا، ظہیر عباس کھوکھر، سیف اللّٰہ سرور خان، عمر سرفراز چیمہ بھی شامل ہیں۔

آزاد امیدواروں میں سے جمشید اقبال چیمہ اور محمد خان مدنی بھی کاغذات نامزدگی منظور ہونے والوں کی فہرست شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کل تک کے لیے محفوظ کرلیا ہے۔

جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ کل تک کے لیے محفوظ کیا گیا ہے اُن میں پی ٹی آئی کے اعجاز الحسن منہاس بھی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما روبینہ اختر جنہوں نے پارٹی ٹکٹ کے بغیر کاغذات بھرے تھے وہ آج غیر حاضر رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.