گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی اور صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور اس کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں نے باہمی مشاورت سے تمام مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments are closed.