جماعت اسلامی کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللّٰہ خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کے مشیر کامران بنگش کو کل کا بچہ اور سیاست میں نووارد قرار دیدیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عنایت اللّٰہ خان نے کہا کہ کامران بنگش کل کا بچہ ہے اور سیاست میں نیا ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ یقینی ہے۔
عنایت اللّٰہ خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بکنے والی جماعت نہیں ہے، سینیٹ انتخابات میں حکومت پریشان نظر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی ہوٹلز میں ممبران کو محصور کیا جا رہا ہے، گورنر کی جانب سے پابندی کے باوجود ممبران اسمبلی آپس میں مل رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے سینیٹ انتخابات میں 12ووٹ ہیں، انہیں محفوظ بنائیں گے، ایوان بالا کے الیکشن میں دوست بھی دشمن بن جاتا ہے۔
Comments are closed.