بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت چل پڑی ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت چل پڑی ہے۔ پہلی میٹنگ پنجاب حکومت نے کی ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔

وڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بات چیت کا دوسرا مرحلہ صبح شروع ہوگا۔ انہوں نے یرغمال بنائے گئے11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم و بیش 192 ناکوں میں سے ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ دوسرے دور میں باقی معاملات بھی طے پا جانے کی امید ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمۃ اللعالمین کے اندر چلے گئے، پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کہ سحری کے بعد بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگا۔

ادھر کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.