وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے امورِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کے دھرنے کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیئے۔
یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے امورِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات خطے کے دیگر ممالک سے سستی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ملز کو مزدور نہیں مل رہے، فیصل آباد گیا تھا تو وہاں لیبر کی کمی تھی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے امورِ تجارت کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے محصولات میں اضافے پر زور دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ درآمدی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں لگائی۔
Comments are closed.