اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چوہدری سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نہیں بنتی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کی نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کے خلاف دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایم پی اے کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج ہو گئی، ایم پی اے کی نااہلی کے باوجود الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
درخواست گزار کی جانب سے رکنِ پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
Comments are closed.