وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
غازی بروتھا میں کسانوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ محنت کاشت کار کرتا ہے اور فائدہ مڈل مین اٹھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشت کار طبقے کی معاونت کےلیے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ کسی صورت کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، جعلی زرعی ادویات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.