ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کاشتکاروں کے تحفظ کیلئے لایا گیا آرڈیننس منسوخ ہو گیا

کاشتکاروں کو تحفظ دینے کے لیے لایا گیا آرڈیننس گزشتہ رات منسوخ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دی شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس گزشتہ رات 12بجے ختم ہو گیا ہے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی سےمنظور نہ ہونے پر اس کی مدت میں 90 دن کا اضافہ کیا گیا تھا، 90 دن کی توسیع کے بعد بھی یہ آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے منظور نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کی پنجاب اسمبلی سے مقررہ مدت میں منظوری کی حکومتی کوشش ناکام ہوگئی ہے، آرڈیننس منسوخ ہونے پر شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکے گی، آرڈیننس کےتحت درج مقدمات کی قانونی حیثیت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دی شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس کی منسوخی کے بعد کین کمشنر بے بس ہے، آرڈیننس کےتحت شوگر ملز مالکان کو 3 سال قید، 50 لاکھ جرمانہ کی سفارش کی گئی تھی، آرڈیننس کے تحت شوگر مل مالکان گنا خرید کر رسید دینے کا پابند بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.