پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ میں بلند ترین رہی۔
100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا، 4 روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پوائنٹس پر ہے۔
ہفتے بھر میں 1 ارب 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 50 ارب 41 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 135 ارب روپے بڑھ کر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 7098 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.