matromonial sites male green eyes neyo ethnicity www.latinamericancupid.com español to love someone like you

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کاروباری برادری کیلئے FBR کا ریلیف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے ریلیف دینے کا اعلان کردیا، ڈھائی لاکھ روپے کے اخراجات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے میں40 روز کی مہلت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاروباری برادری چیک، پے آرڈر، بینک ڈرافٹ یا بینکنگ طریقے سے اخراجات ادا کرسکتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یکم نومبر سے ڈیجیٹل بینکنگ طریقے سے اخراجات ظاہر کرنے ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کا ایس آر او جاری کر دیا۔

ایف بی آر کا اس متعلق مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر کاروباری برادری کیلئے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.