وفاقی کابینہ نے تحریکِ لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے تحریکِ لبیک پر پابندی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریکِ لبیک پر پابندی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے پابندی کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریکِ لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
سمری کی منظوری کے بعد تحریکِ لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ پیش کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریکِ لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.