بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس، ایل پی جی پیداوار بڑھانے کا جائزہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس منعقدہوا جس میں مقامی طور پر ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقامی طور پر ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے اجلاس میں کمیٹی کو گھریلو صارفین کو گیس رعایتی نرخوں پر دینے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں گیس سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قلیل اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کو تجاویز سمری کی صورت میں ای سی سی میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

توانائی کمیٹی نے ایل این جی کے نئے ٹرمینلز کے قیام پر زور دیا۔

کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لیے سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کو ملک کے لیے درآمدی ایل این جی کی طلب سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ 

کمیٹی نے ایل این جی پالیسی کے تحت اوگرا اور پورٹ اتھارٹیز کو درخواستوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ توانائی کمیٹی نے ایل این جی پر ٹاسک فورس کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.