وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 7 ارب 80 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج منظور کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دی ۔
حماد اظہر نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی پر 40 روپے اور تیل پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھجوروں پر 20 روپے، چاول پر 10 روپے اور دودھ پر بھی سبسڈی دی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 19 ضروری اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔
Comments are closed.