وفاقی کابینہ نے پورٹ چارجز کم کرنے سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا،جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پورٹ چارجز کم کرنے سے متعلق سمری منظور کی، ایگرو اور نان ایگرو پراڈکٹس کی پیداوار کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیشنل کمیشن آن دا اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل کیٹیگریز کی فیس سے متعلق ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آفیشل ڈیوٹی پر آنے والے ڈپلومیٹس اور آفیشلز کی ویزا فیس ختم کرنے سے متعلق پالیسی منظورکی گئی۔
Comments are closed.