وفاقی کابینہ نےا نتخابی اصلاحات سے متعلقہ 2 آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ کے منظور کردہ 2 آرڈیننس میں سے ایک کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرسکے گا۔
دوسرے آرڈيننس کے تحت الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت کا بندوبست کرے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف خوش ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت یہی مطالبہ کررہی تھی، جو اب پورا ہوگیا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ پارلیمنٹ کا کردار نہیں دیکھتے، سو کر اٹھتے ہیں اور عمران کی مخالفت میں بیان داغ دیتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی صورت میں نابالغ سیاست ہم پر مسلط ہوگئی ہے لیکن ان کی سیاست بھی ختم ہونے والی ہے۔
Comments are closed.