بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے، عامر ڈوگر

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے، کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا کہ کچھ وزارتوں میں تبدیلی کچھ کو تقسیم کریں گے،ایک وزیر فیصل آباد، ایک بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کی وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب نہ تھمنے کی ذمہ داری وزیر خزانہ پر ہی آتی ہے،حفیظ شیخ پاکستان کو بہت بہتر پوزیشن میں لائے، عالمی ڈونرز کے ساتھ بھی حفیظ شیخ نے اچھی طرح مذاکرات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کام کر رہی ہیں لیکن نتیجہ نظر نہیں آتا، کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.