وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری وفاقی کابینہ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر غور اور 6 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز پیش ہوں گی جبکہ الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیار مقرر کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ کی کمیٹی برائےنجکاری کے 7 ستمبرکے فیصلوں سمیت ای سی سی کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
Comments are closed.