بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد کردی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد کردی۔

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہوگا۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.