بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے پوری کوشش کی تھی کہ بہترین پرفارمنس دیں، ماریہ خان

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری کوشش کی تھی کہ ہم بہترین پرفارمنس دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ خان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ہم نے ساف گیمز میں حصہ لیا۔

کٹھمنڈو میں جاری ایونٹ کے تیسرے اور گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نے مالدیپ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ویمن فٹبال ٹیم کی کوچ نے بتایا کہ ہمیں تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت ملا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی تھی۔ 

ایونٹ میں اسے بھارت اور بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.