بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ اجلاس، آج وزراء کی حاضری معمول سے کم رہی

وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد دوسری اننگز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

آج کے کابینہ اجلاس میں وزراء کی حاضری معمول سے کم تھی، نور الحق قادری، بابر اعوان سمیت کئی وزراء شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن، پی ڈی ایم، ا نتخابی اصلاحات، پٹرول کی قلت پر رپورٹ پیش کی گئی جبکہ بلوچستان کے معاملات زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں عمران  خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی دوسری اننگز شروع ہوگئی، وزرا مقابلے کی تیاری کرلیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کھلا بازار لگا، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے تھا، سینیٹ الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کیا، عمران خان کے اس موقف کی کابینہ ارکان نے تائید کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات الیکشن کو شفاف بنانے کا جواز تھا، الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلے آئے کہ کوئی بھی مطمئن نہیں تھا۔

انہوں نے انتخابی اصلاحات کی ہنگامی طور پر تیاریوں کی ہدایت کی اور کہا کہ اوورسیز سے ووٹنگ کا حق اور آئی ووٹنگ کا وعدہ پورا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.