پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) نے کابل کے لیے فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیصلہ افغان حکام کے غیر مناسب رویے کے سبب کیا گیا ہے، فیصلے کے تحت فضائی آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ کابل میں غیر ملکی فضائی آپریشن کیلئے غیر موزوں حالات بھی فیصلے کی وجہ ہیں۔
پی آئی اے کا فیصلے میں کہنا ہے کہ طیارے بغیر انشورنس کابل نہیں جائیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے آخری لمحات میں فیصلوں کی تبدیلی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
Comments are closed.