کابل: پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات مکمل، نتیجے پر پہنچنے کی امید، ذبیح اللّٰہ مجاہد
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کے دوران ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ مذاکرات دو روز قبل مکمل ہوئے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے اس مرتبہ مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔
واضح رہے کہ دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کے آخری دور کے نتائج اب تک سامنے نہیں آسکے۔
تاہم پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات سے متعلق ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں افغان حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کروائی۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو طالبان پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرچکی ہے، جس کے بعد سے پاکستان میں حملوں کا سلسلہ رُکا۔
Comments are closed.