coyote hookup 17 year old hookup a v hookup on xbox 360 gay byu hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت ملی تو پاکستان کو 110 ڈگری زاویے سے بدلوں گا، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری زاویے سے بدلوں گا۔

ان خیالات کا اظہار آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے عہدیداران سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللّٰہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، پورا شیئر لیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے ختم ہونے کا تاثر دینا سفید جھوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کی چار سال کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.